تلنگانہ

بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، 4 افراد ہلاک

اس حادثہ میں کار میں سوار چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اورایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ اتنا خطرناک تھاکہ کارکو شدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں کوٹی لنگالا کی ایلندو۔محبوب آبادکے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب لاری اور کار کا تصادم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
شہباز شریف، زرداری اور عمران خان ملک کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک: امیر جماعت اسلامی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس حادثہ میں کار میں سوار چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اورایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ اتنا خطرناک تھاکہ کارکو شدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔

پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کی موت اسپتال منتقلی کے دوران ہوئی۔

 مرنے والوں کی شناخت ہنمکنڈہ ضلع کے کملا پور کے اروند، ورنگل کے رامو، شیوا اور نرسم پیٹ کے رہنے والے رندھیر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔

تمام مہلوکین شادی سے پہلے کی شوٹنگ کے لیے بھدردری ضلع کے موتے علاقہ کو جا رہے ہیں۔