سوشیل میڈیا

تلنگانہ: سڑک کنارے آدھار کارڈس اور اے ٹی ایم کارڈس کا ڈھیر، عوام حیران

جڑچرلہ۔تماجی پیٹ سڑک پر ناگسالہ تالاب کے قریب سڑک پران دستاویزات کے ڈھیر اچانک سڑک پر دیکھ کر راہگیر اور مقامی افراد حیرت زدہ ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں بڑی تعداد میں آدھار کارڈس اور اے ٹی ایم کارڈس سڑک کے کنارے پڑئے ہوئے پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے پولنگ
کانگریس کو شروع سے ہی لفظ تلنگانہ پسند نہیں:کے سی آر
حلقہ ٹیچرس کا الیکشن: بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی فاتح

جڑچرلہ۔تماجی پیٹ سڑک پر ناگسالہ تالاب کے قریب سڑک پران دستاویزات کے ڈھیر اچانک سڑک پر دیکھ کر راہگیر اور مقامی افراد حیرت زدہ ہوگئے۔

انہوں نے قریب میں جاکر ان دستاویزات کا جائزہ لیا۔

کئی افراد نے اس واقعہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آدھارکارڈس اور اے ٹی ایم کارڈس جن کو پہنچائے جانے تھے وہ نہیں پہنچائے جاسکے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو یوں ہی سڑک کے کنارے پھینک دیاگیا۔

بعض افراد نے ان دستاویزات کی ویڈیوز اپنے سل فونس میں قید کرلی اور سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر اس کو پوسٹ کردیا۔ یہ ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

بعد ازاں اس واقعہ کی اطلاع ریونیوکے حکام کو دی گئی۔اس ڈھیر میں اے ٹی ایم اور آدھار کارڈ س کے ساتھ ساتھ دوسرے لفافے بھی ہیں جو ڈاک کے ذریعہ لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جاتے ہیں۔

بعد ازاں ان کارڈس کو تحصیلدار کے دفتر لے جایا گیا۔ مقامی افراد نے اس واقعہ پر فکر مندی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کارڈس کہاں سے آئے اس کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w