تلنگانہ

بھونگیر ضلع میں سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بی شیکھرکے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے بی بی نگر کی حیدرآباد۔ورنگل شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل، دوسری گاڑی سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بی شیکھرکے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔