تلنگانہ

جگتیال میں سڑک حادثہ

اس حادثہ میں آٹوڈرائیورچندرامولی، آٹو میں سوار مسافرطالبہ ارچناشدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ان میں آٹوڈرائیور چندرامولی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے ویلگاٹورمنڈل مستقر میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس آٹو سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

تفصیلات کے مطابق ویلگاٹورسے جانے والی بس نے جگدیوپیٹ دیہات کے قریب دوگاڑیوں سے متصادم ہوگئی۔اس حادثہ میں آٹوڈرائیورچندرامولی، آٹو میں سوار مسافرطالبہ ارچناشدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ان میں آٹوڈرائیور چندرامولی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔