جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں سڑک حادثہ۔بی جے پی لیڈرہلاک
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بی جے پی لیڈرکے کومروریڈی ہلاک ہوگیا جو حضورآباد منڈل کے کنوکولاگڈے علاقہ کا سرپنچ تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بی جے پی لیڈرکے کومروریڈی ہلاک ہوگیا جو حضورآباد منڈل کے کنوکولاگڈے علاقہ کا سرپنچ تھا۔
یہ حادثہ ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کریم نگر کے کوتہ گٹو کے قریب اُس وقت پیش آیاجب کار جس میں وہ سفر کررہا تھا، سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ریڈی جو کار چلارہا تھا، نے گاڑی کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ گاڑی سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔
پولیس نے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ کریم نگر سے حضورآباد کی سمت جارہے تھے۔
مہلوک بی جے پی لیڈر، بی جے پی کے رکن اسمبلی وسابق وزیر ای راجندرکے قریب ساتھی تھے۔
وہ راجندر کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔