آندھراپردیش

کرناٹک میں سڑک حادثہ۔اے پی کے 12افرادہلاک

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 12افرادکرناٹک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 12افرادکرناٹک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

یہ حادثہ پڑوسی ریاست کے چکبل پور ٹاون کے ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ان کی ٹاٹا سومو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی،ٹہری ہوئی سمنٹ کی لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں 12افراد ہلاک اور دیگر تین شدیدزخمی ہوگئے۔یہ افراد ٹاٹاسوموگاڑی میں بنگالورو کی سمت جارہے تھے۔گاڑی میں 18افراد سفر کررہے تھے۔

تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مہلوکین کا تعلق اس تلگوریاست کے ستیہ سائی ضلع کے گورنٹلہ منڈل سے بتایاجاتا ہے۔پولیس کے مطابق کہر کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

مہلوکین میں دو خواتین شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ مہلوکین کا تعلق ستیہ سائی ضلع سے ہے تاہم وہ بنگالورو کے ہونگاسندرا میں مقیم تھے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 7کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔حادثہ کے اثر سے گاڑی کے دروازے جام ہوگئے۔مقامی افراد اور پولیس کو ان دروازوں کوکاٹنا پڑا تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالاجاسکے۔

a3w
a3w