تلنگانہ
کرناٹک میں سڑک حادثہ۔تلنگانہ کے تین افرادہلاک
یہ حادثہ پڑوسی ریاست کے ہلی کھیڑمیں اُس وقت پیش آیا جب ایک وین اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا۔حادثہ میں چارافرادہلاک او رایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد: مندرمیں درشن کے بعد واپسی کے دوران کرناٹک کے بیدر ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے چارافرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ پڑوسی ریاست کے ہلی کھیڑمیں اُس وقت پیش آیا جب ایک وین اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا۔حادثہ میں چارافرادہلاک او رایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
مہلوکین کی شناخت ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ منڈل کے جگناتھ پور گاؤں کے رہنے والے40سالہ نوین،45سالہ رچپا،60سالہ کاشی ناتھ اور40سالہ ناگاراجو کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام افراد گنگاپور دتاتریہ مندر میں درشن کے بعد کار میں واپس آ رہے تھے۔
حادثہ کے نتیجہ میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔