محکمہ صحت و طب میں ملازمین کے تبادلوں کامنصوبہ
حکومت انتخابی ضابطہ اخلا ق ختم ہونے کے بعد میڈیکل اور محکمہ صحت کے ملازمین کے باقاعدہ تبادلوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تبادلوں کے متعلق فائل بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

حیدرآباد: حکومت انتخابی ضابطہ اخلا ق ختم ہونے کے بعد میڈیکل اور محکمہ صحت کے ملازمین کے باقاعدہ تبادلوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تبادلوں کے متعلق فائل بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شعبوں کے سربراہوں سے لے کر ہسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹس تک تبادلے کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری ہیلتھ کرسٹینا چونگٹو نے ایک میمو جاری کرتے ہوئے محکموں کے سربراہوں کو فوری طور پر ان ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی جو ایک ہی جگہ پر گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصے سے خدمات انجام دے رہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تبادلے ڈی ایم ای، ڈی ایچ، ٹی وی وی پی اور آیوش کے دائرہ کار میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرصحت دامودرا راج نرسمہا خود تبادلوں کی مشق کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پچھلی حکومت کے دور میں بعض محکموں کے علاوہ کئی جگہوں پر عام تبادلے نہیں ہوئے تھے۔ جس کا ایک دہائی سے زائد عرصہ سے انتظارکیا جا رہا ہے –
ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن، ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ہیلتھ اور تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد ان تینوں محکموں کی نگرانی فی الحال انچارجس کر رہے ہیں۔ ریگولر ڈی ایم ای کی تقرریکے معاملہ عدالت میں زیر دوران ہے۔