مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

حادثہ سنار- شرڈی روڈ پر پتھارے شیورا پھاٹا پر ایشانیشور مندر کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ممبئی سے شرڈی جا رہی ایک نجی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے سنار-شرڈی ہائی وے پر جمعہ کی صبح ایک بس اور ٹرک کے ٹکراجانے سے دس افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 25 شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ سنار-شرڈی روڈ پر پتھارے شیورا پھاٹا پر ایشانیشور مندر کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ممبئی سے شرڈی جا رہی ایک نجی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کو سنار اور ناسک کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بس میں عنبرناتھ تھانے علاقے سے تقریباً 50 مسافر شرڈی جا رہے تھے۔