جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سڑک حادثہ۔ دوافرادہلاک اورتین شدید زخمی

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوافرادہلاک اورتین شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوافرادہلاک اورتین شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

یہ حادثہ محبوب آباد مستقر کے حدود میں اُس وقت پیش آیاجب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارسڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔مہلوکین کی شناخت سائی رام اورروی کے طورپر کی گئی ہے۔

اس حادثہ میں کار کوشدید نقصان پہنچا۔یہ افراد ورنگل ضلع سے اے پی کے ماریڈپلی کی سمت جارہے تھے۔