تلنگانہ

نلگنڈہ میں سڑک حادثہ، 14 گائیں ہلاک

مویشیوں کے مالک نے الزام عائد کیا کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے جارہی تھی۔ کسان نے کہاکہ وہ خود کو بچانے بازو ہٹ گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں آج ایک خانگی بس کی گائیوں کو ریوڑ کو  ٹکر  سے 14گائیں ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ اڈنکی۔نارکٹ پلی ہائی وے کے قریب پیش آیا۔ 6گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں۔ چینائی سے حیدرآباد آنے والی بس نے ریوڑ کو اس وقت ٹکر دی جب یہ گائیں سڑک پار کررہی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

مویشیوں کے مالک نے الزام عائد کیا کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے جارہی تھی۔ کسان نے کہاکہ وہ خود کو بچانے بازو ہٹ گیا۔

 بس مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ کسان کو 7لاکھ روپئے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کسان کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔