جرائم و حادثات

اے پی:کاکناڈا میں سڑک حادثہ۔4افرادموقع پر ہی ہلاک

آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع کی کاکناڈا۔پرتی پاڈو ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافرادہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع کی کاکناڈا۔پرتی پاڈو ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافرادہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

یہ حادثہ ضلع کی پدمالماں مندر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کا ٹائرپنکچر ہوگیا اوراس لاری کو پیچھے سے آرٹی سی کی سوپر لکثری بس نے ٹکر دے دی۔

https://twitter.com/PDilip007/status/1761959678597324807

مہلوکین کی شناخت باپٹلہ ضلع کے نکابکلاپالکو سے تعلق رکھنے والے پرساد، کشور، ناگیا اورراجو کے طورپر کی گئی ہے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w