شمالی بھارت

مسجد حنفی پیر جلیل گولہ گنج لکھنؤ کے مدرسہ حفظ الایمان کا سالانہ جلسہ

مولانا قاری محمد صدّیق صاحب نے کہا کہ علم دین سیکھنا مومن مرد عورت کے لیے بیحد ضروری ھے کیونکہ بغیر علم دین کے بندہ نہ اللہ کو پہجان سکتا ہے اور نہ کسی کے حقوق کی ادائیگی کرسکتا ھے۔

لکھنؤ: مسجد حنفی پیر جلیل گولہ گنج لکھنؤ کے مدرسہ حفظ الایمان کے طلباء و طالبات کا آج سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز مسجد حنفی کے امام قاری سرفراز عالم ومتعلم حافظ محمد افضل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ادارۂ دارالمبلّغین پاٹانالہ کے سینئر استاد مولانا قاری محمد صدّیق صاحب نے کہا کہ علم دین سیکھنا مومن مرد عورت کے لیے بیحد ضروری ھے کیونکہ بغیر علم دین کے بندہ نہ اللہ کو پہجان سکتا ہے اور نہ کسی کے حقوق کی ادائیگی کرسکتا ھے۔

قاری صدّیق نے کہا کہ زمانۂ جاہلیّت میں باپ اپنی بیٹی کو زندہ درگور کردیا کرتا تھا۔ امام الانبیاء حضرت محمّد مصطفٰی ﷺ جب دنیا میں تشریف لائے اور عورتوں کے حقوق بتاۓ، اللہ کے احکام سکھاۓ جب جاکر انسانیت وجود میں آئی لیکن آج ہمارے بچّے دینی تعلیم سے نا آشنا ہیں اور دینی کتابوں کے مطالعہ سے بھی محروم ہیں۔

دیر رات تک موبائل پر نامحرموں سے باتیں کیا کرتے ہیں اور ماں باپ کو ہمّت نہیں جو منع کر یں حالانکہ یہ چیزیں بربادی کا ذریعہ ہیں، لہٰذا بہتر ہے کہ اپنے بچّون کو سب سے پہلے قرآن پاک پڑھاؤ، دیندار بناؤ تاکہ وہ حقوق اللہ اور حفوق العباد پر عمل کرسکیں۔

قاری صاحب موصوف نے کہا کہ مدرسہ حفظ الایمان کے طلباء وطالبات نے تعلیمی مظاہرہ بہت عمدہ پیش کیا ہے۔ محلے کے معزّزین بدر محمّد زبیر، فریدہ آنٹی، عرفان اور عدنان وغیرہ نے بچّوں کو انعامات سے نوازا۔

جلسے کا اختتام قاری محمّد صدّیق صاحب کی دعا پر ھوا۔ اراکین کمیٹی مسجد حنفی پیر جلیل گولہ گنج لکھنؤ نے شکریہ ادا کیا۔