حیدرآباد

پیٹ بشیرآباد میں سڑک حادثہ ، 2افراد ہلاک

پولیس کے مطابق یہ کار، کوم پلی سے میڑچل کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، سڑک پر ٹہرئی ہوئی ڈی سی ایم وین سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ پیٹ بشیرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوافراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم وین اور کار کا تصادم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس کے مطابق یہ کار، کوم پلی سے میڑچل کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، سڑک پر ٹہرئی ہوئی ڈی سی ایم وین سے ٹکراگئی۔

ادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب تقریبا تین بجے پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو کار سے نکالتے ہوئے ان کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔