حیدرآباد

مودی، تلنگانہ سے زیادہ بہتر بحیثیت مجموعی مظاہرہ کرنے والی ریاست کا نام بتائیں: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ تلنگانہ، ہندوستان میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی والی ریاست ہے۔یہ پہلی ریاست ہے جو ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کررہی ہے۔اس ریاست نے دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی پراجکٹ کی تکمیل کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ہرشعبہ میں تلنگانہ کی ترقی کی ستائش کی۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کہا کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
عازمین کو سوشل میڈیا کے فتنہ سے بچنے کی تلقین: محمود علی
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

معمولی سیاست کیلئے انہوں نے بہتر مظاہرہ کرنے والی ریاست کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے وزیراعظم کو کئے گئے ٹوئیٹ میں ان کو چیلنج کیا کہ وہ اُ س ریاست کا نام بتائیں جس نے تلنگانہ میں گذشتہ 9برسوں کے دوران بہتر بہ حیثیت مجموعی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ، ہندوستان میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی والی ریاست ہے۔یہ پہلی ریاست ہے جو ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کررہی ہے۔اس ریاست نے دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی پراجکٹ کی تکمیل کی ہے۔تلنگانہ ہندوستان میں بہتر دیہی ترقی کا ماڈل ہے جہاں کے مواضعات صد فیصد کھلے مقامات پر فضلہ سے پاک بنائے گئے ہیں۔

تلنگانہ، دھان کی پیداوار میں ہندوستان میں دوسرے مقام پر ہے۔ہندوستان میں تلنگانہ سب سے زیادہ آئی ٹی ملازمتیں فراہم کرنے والی ریاست بن گئی ہے۔اس ریاست میں سب سے زیادہ 7.7فیصد سرسبزی وشادابی ہے۔ہندوستان میں اس کی بلدیات کو سب سے زیادہ 26ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔

جی ڈی پی میں اپنا رول اداکرنے والی چارریاستوں میں تلنگانہ کا شمار ہوتا ہے۔ہندوستان میں بہتر صنعتی پالیسی تلنگانہ کی ہے۔یہاں پر ہندوستان کا سب سے بڑا ٹکسٹائل پارک ہے۔تلنگانہ، دنیا کے ٹیکوں کا مرکز بن گیا ہے۔یہاں پر سب سے زیادہ فی کس بجلی کی کھپت ہوتی ہے۔تلنگانہ، ملک میں سب سے زیادہ قابل تجدید توانائی پیداکرنے والی ریاست ہے۔