تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں موسمی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گذشتہ چنددنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ اورموسم کی تبدیلی کے سبب ضعیف افرادوبچے تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں موسمی امراض جیسے نزلہ،زکام اور دمہ سے متاثر ہیں۔

حیدرآباد: گذشتہ چنددنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ اورموسم کی تبدیلی کے سبب ضعیف افرادوبچے تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں موسمی امراض جیسے نزلہ،زکام اور دمہ سے متاثر ہیں۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

ان کی بڑی تعداد اسپتالوں سے رجوع ہورہی ہے۔ عوام کا ہجوم سیول اسپتال سے رجوع ہورہا ہے۔اس اسپتال سے تقریبا 800مریض روزانہ رجوع ہورہے ہیں۔

ان میں سے 300نزلہ،زکام اور دمہ کے مریض شامل ہیں۔اس طرح اس اسپتال میں آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹرس نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے سبب بخاراوردیگر امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹرس نے ضعیف افراد سے خواہش کی کہ وہ سردی کے موسم میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے ماسک کے استعمال پر بھی زوردیا۔

a3w
a3w