حیدرآباد

حیدرآباد میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5فیصد رعایت

اس آفر میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا ہدف 750 کروڑ روپے رکھاگیا تھا تاہم اس اسکیم کے آغاز کے پہلے ہفتے میں ہی 123 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ارلی برڈ اسکیم کے تحت سال 2023-24 کے لیے پیشگی پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو 5 فیصد رعایت فراہم کی گئی ہے۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں تیزی پید اکی ہے۔ارلی برڈ آفر کے تحت جائیدادا ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
پسینہ کی بدبو کی وجہ سے اسپرے کا استعمال
ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، خصوصی مہم کا آغاز
اندرا پارک۔ وی ایس ٹی اسٹیل فلائی اوور کا عنقریب افتتاح
جی ایچ ایم سی کو سرکاری اداروں سے بھی ٹیکس وصول طلب

اس آفر میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا ہدف 750 کروڑ روپے رکھاگیا تھا تاہم اس اسکیم کے آغاز کے پہلے ہفتے میں ہی 123 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ارلی برڈ اسکیم کے تحت سال 2023-24 کے لیے پیشگی پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو 5 فیصد رعایت فراہم کی گئی ہے۔

یہ اسکیم اپریل کے آخر تک کارآمد رہے گی۔ بلدیہ نے زونس اور سرکلس کے ذریعہ ٹیکس کی وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 13 لاکھ مالکان جائیداد کے فون نمبرات پر پہلے ہی ایس ایم ایس بھیجے جا چکے ہیں۔ شہر میں زون واری بنیاد پر نشانہ رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ جی ایچ ایم سی کو امید ہے کہ اس سال تجارتی لائسنسوں سے بھی اس کو زائد آمدنی ہوگی۔