تلنگانہ

تلنگانہ کے سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اور دیگر 6 شدید زخمی

ان کو علاج کے لئے سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر 6شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت


یہ حادثہ اتوار کی صبح ضلع کی کاولم پیٹ کی قومی شاہراہ نمبر65پراُس وقت پیش آیا جب ایک ایس یووی گاڑی، آرٹی سی بس سے ٹکراگئی۔

مہلوک کی شناخت 45 سالہ بالیا کے طورپر کی گئی ہے۔زخمیوں میں پراوین، فرید،سیتارام، کلپنا اوردیگر دو شامل ہیں۔

ان کو علاج کے لئے سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔