تلنگانہ

خواتین ریزرویشن بل۔پارلیمنٹ میں بی آرایس ارکان کا احتجاج

پارلیمنٹ او راسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے بل پیش کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے بی آرایس کے ارکان نے آج پارلیمنٹ میں احتجاج کیااور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

حیدرآباد: پارلیمنٹ او راسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے بل پیش کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے بی آرایس کے ارکان نے آج پارلیمنٹ میں احتجاج کیااور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
خواتین تحفظات قانون میں مسلم اور اوبی سی خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے:جماعت اسلامی ہند
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

لوک سبھا میں بی آر ایس پارٹی لیڈرناماگیشور راؤ اور راجیہ سبھا میں بی آر ایس پارٹی لیڈر کے کیشو راؤ نے اس مسئلہ پر احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈزدکھائے جس میں یہ بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

قبل ازیں بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس دہلی میں ہوا جس میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملک میں مردم شماری کروانے،خواتین اور بی سی ریزرویشن بل کو منظور کروانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

a3w
a3w