جرائم و حادثات

تروپتی میں سڑک حادثہ،3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک

مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے کلاگنٹہ گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ایک بائک کو ٹکر مار دی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس حادثہ میں موٹر سائیکل پرسوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔