بھارت

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ضلع وقار آباد میں وی ایل ایف کمیونیکیشن اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح

وزارت دفاع کے مطابق وائس ایڈمرل ترپاٹھی 30 اپریل کو بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی دن بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار سبکدوش ہو رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل ترپاٹھی 15 مئی 1964 کو پیدا ہوئے اور یکم جولائی 1985 کو بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ مواصلات اور الیکٹرانک وارفیئر میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں اور اپنے 39 سالہ طویل کیریئر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

انہوں نے آئی این ایس وناش، آئی این ایس کرچ اور آئی این ایس ترشول جیسے جنگی جہازوں کی کمان سنبھالی ہے۔ وائس ایڈمرل ترپاٹھی کو ان کی نمایاں اور شاندار خدمات کے لیے اتی وششٹ سیوا میڈل اور نیوی میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔