جرائم و حادثات
ووٹنگ کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ، خاتون ہلاک
مہلوک خاتون کی شناخت نظام پیٹ کے رہنے والی لاونیا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے میڑچل سے شوہر کے ساتھ آبائی مقام جارہی تھی۔

حیدرآباد: ووٹ ڈالنے کے لئے جانے کے دوران ایک خاتون سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ تلنگانہ کے توپران کی قومی شاہراہ نمبر 44 پر ٹول گیٹ کے قریب موٹر سائیکل کو لاری نے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں موٹر سائیکل کی عقبی نشست پر سوار خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی جب کہ اس کا شوہر گنیش شدید زخمی ہوگیا۔ مہلوک خاتون کی شناخت نظام پیٹ کے رہنے والی لاونیا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے میڑچل سے شوہر کے ساتھ آبائی مقام جارہی تھی۔