تلنگانہ

رشمیکا، عالیہ کے بعد ’ڈیپ فیک‘ ٹیکنالوجی سے بی آر ایس قائدین بھی پریشان

الزام عائد کیا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوارن کانگریس پارٹی نے من گھڑت، فرضی مواد کی تیاری کیلئے ”ڈیپ فیک“ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر، پارٹی کے اہم قائدین کو نشانہ بنایا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آر ایس نے کانگریس پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن (ای سی) میں شکایت درج کرائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوارن کانگریس پارٹی نے من گھڑت، فرضی مواد کی تیاری کیلئے ”ڈیپ فیک“ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر، پارٹی کے اہم قائدین کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
سندیش کھالی کی خواتین کو شکایات واپس لینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کومکتوب
الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا، تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر اور ریاستی ڈی جی پی سے چہارشنبہ کو کی گئی شکایت میں بی آر ایس نے کہا کہ قابل اعتبار ذرائع سے دستیاب معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پردیش کانگریس تلنگانہ، ڈیپ فیک ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعہ من گھڑت مواد، فرضی آڈیو ویڈیو کی تخلیق کرنے اور اسکووائرل کرنے میں ملوث ہے۔

فرضی، من گھڑت مواد کے ذریعہ بی آر ایس سرکردہ قائدین کے سی آر، کے ٹی آر، کے کویتا، ہریش راؤ کے علاوہ پارٹی امیدواروں کو نشانہ بنایا گیا۔

بی آر ایس نے ٹکنالوجی کے غیر مجاز استعمال پر فوری تلنگانہ پردیش کانگریس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بی آر ایس نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ردوبدل کردہ متن کو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فامس پر وائرل کیا جاسکتا ہے اسی لئے ہماری گزارش ہے کہ اس من گھڑت متن کو گردش ہونے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کریں اور ٹی پی سی سی، اور اس کے مختلف مجاز، غیر مجاز اور مخفی ہینڈلرس کے خلاف کارروائی کریں۔

a3w
a3w