جرائم و حادثات
ضعیف افراد کے ہاتھ پاوں باندھ کر چوری کی واردات
مکان کی دیوار پھاند کر مکان میں داخل ہوکرچار چوروں نے تین ضعیف افراد کے ہاتھ پاوں باندھ کرچاقو سے ڈرادھمکاکر 70 ہزارروپئے کے علاوہ طلائی زیورات کی چوری کرلی اور کار میں فرارہوگئے۔
حیدرآباد: مکان کی دیوار پھاند کر مکان میں داخل ہوکرچار چوروں نے تین ضعیف افراد کے ہاتھ پاوں باندھ کرچاقو سے ڈرادھمکاکر 70 ہزارروپئے کے علاوہ طلائی زیورات کی چوری کرلی اور کار میں فرارہوگئے۔
یہ واردات اے پی کے تروپتی ضلع کے چندراگری منڈل دگواکاشی پینٹ میں پیش آئی۔
ان ضعیف افراد کی چیخ وپکار پر مقامی افراد نے پولیس کو چوکس کیاجس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
پولیس، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ ان چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔