آندھراپردیش

ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کیلئے روبوٹک مساج خدمات

روبوٹک مساج کے ذریعہ مسافر جسم اور پاؤں کی مالش کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مساج سنٹروجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر 84 مربع فٹ کے علاقہ میں قائم کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن پر روبوٹک مساج خدمات دستیاب کروائی ہیں۔ اس روبوٹک مساج سنٹر کا افتتاح ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ڈویژنل منیجر شیویندر موہن نے کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
ساوتھ سنٹرل ریلوے: 10ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

روبوٹک مساج کے ذریعہ مسافر جسم اور پاؤں کی مالش کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مساج سنٹروجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر 84 مربع فٹ کے علاقہ میں قائم کیا گیا ہے۔ اس میں دو روبوٹک باڈی مساج کرسیاں اور ایک پٹ مساج کرسی مسافروں کے لیے دستیاب کروائی گئی ہے۔

آئی آر ایس کے سینئر ڈی سی ایم وی رام بابو نے کہا کہ یہ مساج سنٹر آمدنی میں اضافہ کے ایک حصہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ دن کے وقت بہت سے مسافر ٹرینوں کے لیے پلیٹ فارم کے اوپر نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافر باڈی مساج کے لیے 60 روپے اور پاؤں کی مالش کے لیے 30 روپے ادا کر کے روبوٹک مساج کی خدمات استعمال کر سکتے ہیں۔

رام بابو نے کہا کہ وجئے واڑہ ریلوے ڈویژن مسافروں کو بہتر خدمات اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹیشن پر حال ہی میں فش سپا، ہینڈلوم اور موبائل کے آؤٹ لیٹس کھولے گئے ہیں۔