تلنگانہ

پولیس کانسٹبل کے امتحان میں ناکامی، نوجوان نے خودکشی کرلی

اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔ مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کرلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: پولیس کانسٹیبل کے امتحان میں ناکامی پر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے نینیلا منڈل مستقر میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق20سالہ پی راگھو نامی نوجوان نے گاؤں کے مضافات میں ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
یو جی نیٹ۔24 کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی

 پولیس کانسٹیبل نے حالیہ ایونٹ میں ناکامی کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔ مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کرلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔مقامی افراد نے اس کے مکان پہنچ کر اس کے رشتہ داروں کو پُرسہ دیا۔