تلنگانہ

تلنگانہ میں جلد روہت ویمولا ایکٹ نافذ کیاجائے گا نائب وزیراعلی

واضح رہے کہ 'کرناٹک روہت ویمولا بل 2025' کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ذات پات یا شناخت کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک کو روکنا ہے۔ یہ مجوزہ قانون دلت اسکالر روہت ویمولا کے نام سے منسوب ہے، جن کی 2016 میں خودکشی کے واقعہ نے ملک بھر میں احتجاجی لہر پیدا کر دی تھی۔

حیدرآباد : نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ ملوبھٹی وکرامارکا نے اعادہ کیا ہے کہ ریاست میں جلد روہت ویمولا ایکٹ نافذ کیاجائے گا۔انہوں نے جسٹس فارروہت ویمولا مہم کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران یاد دلایا کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے قبل ازیں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کو مکتوب لکھ کر ریاست میں اس قانون کو وضع کرنے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی حکومت وزیراعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد اس قانون سازی کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

ملاقات کے دوران مہم کمیٹی کے ارکان نے روہت ویمولا ایکٹ کا وہ مسودہ پیش کیا جو حال ہی میں کرناٹک میں تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ‘کرناٹک روہت ویمولا بل 2025’ کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ذات پات یا شناخت کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک کو روکنا ہے۔ یہ مجوزہ قانون دلت اسکالر روہت ویمولا کے نام سے منسوب ہے، جن کی 2016 میں خودکشی کے واقعہ نے ملک بھر میں احتجاجی لہر پیدا کر دی تھی۔

کمیٹی نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرناٹک کی طرز پر یہاں بھی یہ ایکٹ متعارف کرائے۔ اس کے علاوہ روہت ویمولا کیس کی شفاف انکوائری اور انصاف کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ وفد نے ان 50 طلبہ اور دو اساتذہ کو راحت دینے کی بھی اپیل کی جن کے خلاف روہت ویمولا کی موت کے بعد یونیورسٹی میں غیر ضمانتی مقدمات درج کئے گئے تھے۔

اس ملاقات میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سینئر امبیڈ کر لیڈر ہلیکنت مورتی، نیشنل لاء یونیورسٹی بنگلورو کی ڈاکٹر آشنا سنگھ، ایڈوکیٹ وی مردولا، اور حیدرآباد سے رادھیکا ویمولا، راجہ ویمولا، پروفیسر بھانگیا بھوکیہ، پروفیسر سومیا دیچما اور امبیڈکر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔