رومینہ پورمختاری، سویڈن کی سب سے کم عمر وزیر مقرر
رومینہ پورموختاری سرگرم ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کے ملک میں ماحولیات کی وزارت کی سربراہی کرنے والی سب سے کم عمر وزیر بن گئی ہیں۔
اسٹاکہوم: سویڈن کی نئی حکومت نے 26 سالہ رومینہ پور مختاری کو ماحولیات کا وزیر بنایا ہے جس کے بعد وہ ملک کی سب سے کم عمر وزیر بن گئی ہیں۔
رومینہ پورموختاری سرگرم ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کے ملک میں ماحولیات کی وزارت کی سربراہی کرنے والی سب سے کم عمر وزیر بن گئی ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم الف کرسٹرسن نے رومینہ کو سویڈن کی کابینہ کے ارکان میں ماحولیات کا وزیر مقرر کیا ہے جنہوں نے نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے دائیں بازو کی جماعت اور سویڈش ڈیموکریٹس کی حمایت بھی حاصل کی تھی۔
اسٹاک ہوم کے مضافات میں ایک ایرانی نژاد مسلم خاندان میں پیدا ہونے والی رومینہ پورمختاری کو ماحولیات کا قلمدان مل گیا ہے اور اب وہ سب سے کم عمر وزیر ہیں۔ انہوں نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ ایک 27 سالہ مسلم خاتون نے وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالا تھا۔
رومینہ لبرل پارٹی کے یوتھ ونگ کی سربراہ رہ چکی ہیں۔ رومینہ پورمختاری اب تک لبرل پارٹی کے یوتھ ونگ کی سربراہ تھیں اور اپنے سیاسی پروفائل میں کہیں بھی ماحولیات کے لئے نہیں جانی جاتی ہیں۔ سویڈن نوجوان ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کا بھی گھر ہے ، جس نے لاکھوں نوجوانوں کے ساتھ ماحولیات کے تحفظ کے لئے بڑے پیمانے پر عالمی تحریک کا آغاز کیا ہے۔