شمالی بھارت

گیان واپی کیس‘ آثارِ قدیمہ کو جواب داخل کرنے آخری مہلت

انجمن انتظامیہ مساجد کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس پرکاش پڑیا نے کہا کہ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انڈیا کی طرف سے کم ازکم 6 ہفتوں کی مہلت مانگی گئی تھی۔

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ڈائرکٹر جنرل آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو اپنے سابقہ احکام کی تعمیل اور انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی کی درخواست کا جواب (حلف نامہ) داخل کرنے آخری مہلت دی ہے۔

 اس نے گیان واپی کیس میں اگلی تاریخ سماعت 31  اکتوبر مقرر کی۔ عدالت نے مہلت 10 ہزار روپے لیگل سرویسس کمیٹی الٰہ آباد میں جمع کرانے کی شرط پر دی۔

 یہ رقم 31  اکتوبر کو یا اس سے قبل جمع کرادینی ہوگی۔ انجمن انتظامیہ مساجد کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس پرکاش پڑیا نے کہا کہ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انڈیا کی طرف سے کم ازکم 6 ہفتوں کی مہلت مانگی گئی تھی۔

 ہائی کورٹ نے جوابی حلف نامہ داخل کرنے 31  اکتوبر تک کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ دیوانی مقدمہ چونکہ دیوانی عدالت وارانسی میں سال 1991 کا ہے‘ انصاف کے مفاد میں 10 دن کی مہلت دی جاتی ہے لیکن اس کے لئے 10ہزار روپے لیگل سرویسس کمیٹی الٰہ آباد میں جمع کرانے ہوں گے۔

a3w
a3w