سوشیل میڈیا

شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے ٹیچر کو آگ لگادی

ریما اسکول سے گھر واپس جا رہی تھی کہ ہمسائے نے ریما کو بس پر سوار ہوتے دیکھا تو اس پر حملہ کر دیا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ ریما عنان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

وزو: الجزائر کے مشرقی صوبے میں نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پراسکول ٹیچر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق الجزائز کے مشرقی صوبے تیزی ورو میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر اسکول ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے خاتون کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا۔

فرانسیسی زبان کی ٹیچر 28 سالہ ریما عنان کو ان کے ہمسائے نے شادی کی بات کی تھی تاہم ریما نے معذرت کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا تھا۔گزشتہ روز ریما اسکول سے گھر واپس جا رہی تھی کہ ہمسائے نے ریما کو بس پر سوار ہوتے دیکھا تو اس پر حملہ کر دیا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ریما عنان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا ہے، ان کا علاج الجزائر میں نہیں ہو سکتا۔

جس کے بعد ریما کو فوری طور پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسپین لے جایا گیا، سوشل میڈیا پر ریما عنان کے یورپ میں علاج کے لیے امدادی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ریما کے چچا زاد بھائی کا کہنا تھا کہ ”شادی سے انکار کے بعد ہمسایہ ریما کو تنگ کرتا رہتا تھا، ریما نے اس کی وجہ سے فرانس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔“انہوں نے مزید کہاکہ حملے کے بعد ریما درد سے کراہ رہی ہے، وہ مسلسل کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے جلا دیا، میرا مستقبل تباہ کر دیا۔