حیدرآباد

آر آر ٹیکس کی، فلموں کے کلکشن سے زیادہ وصولی: کے ٹی آر

کار گزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں آر آر ٹیکس کی وصولی فلموں کی وصولی سے زیادہ ہے۔

حیدرآباد : کار گزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں آر آر ٹیکس کی وصولی فلموں کی وصولی سے زیادہ ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا، ”کرناٹک کے چیف منسٹر کے مطابق، بی جے پی فی ایم ایل اے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کر رہی ہے حیرت ہے کہ کانگریس تلنگانہ میں کیا دے رہی ہے؟۔

آپ اور راہول گاندھی نے تلنگانہ کے اراکین اسمبلی کے لیئے کیا قیمت طئے کئے ہیں؟

تلنگانہ میں RR ٹیکس کی وصولیاں RRR اور KALKI فلموں سے زیادہ ہیں۔ کے ٹی آر کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا کے اس الزام کا حوالہ دے رہے تھے کہ بی جے پی ان کی ریاست میں ‘آپریشن لوٹس’ کو انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ کہ بی جے پی نے کانگریس کے ایم ایل ایز کو انحراف کرنے کیلئے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔