تلنگانہ

’نائیڈو کی عنقریب رہائی‘

بی آر ایس پارٹی قائدین کا ماننا ہے کہ سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کوبہت جلد رہا کردیا جائے گا۔

حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی قائدین کا ماننا ہے کہ سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کوبہت جلد رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت

گزشتہ دنوں اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے ایک مقدمہ میں چندرا بابو نائیڈو کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ بی آر ایس پارٹی کے ایک اہم قائد کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ آئندہ دو دنوں میں بابو ضمانت پر باہر آجائیں گے۔

کون نہیں جانتا کہ بابو ملک کی عدلیہ پر اتنا اثر رکھتے ہیں۔ یہ مسئلہ زیادہ دنوں تک جاری نہیں رہے گا۔

دوسری طرف اب تک بی آر ایس قائدین کی جانب سے چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کی نہ ہی مذمت کی گئی اور نہ تائید کا اظہار کیا گیا۔

حیدرآباد میں آندھرائی افراد کی بڑی آبادی کو دیکھتے ہوئے بی آر ایس نے اس مسئلہ پر معنی خیز خاموشی اختیار کی ہے۔

دوسری طرف کبھی تلگودیشم سے وابستہ رہے قائدین جو اب بی آ رایس کا حصہ ہیں، دبے دبے الفاظ میں بابو کی گرفتاری کی مذمت کررہے ہیں۔ ان قائدین کا کہنا ہے کہ بابو کافی طاقت ور سیاست داں ہیں اور بہت جلد باہر آجائیں گے۔

a3w
a3w