شمالی بھارت

RSS controversy: کنہیا کمار پر مودی اور آر ایس ایس کو کوسنے کا الزام

بی جے پی نے اتوارکے دن پٹنہ میں کانگریس قائد کنہیا کمار کے خلاف شکایت درج کرائی کہ اُنہوں نے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں مبینہ طورپر وزیر اعظم نریندرمودی اور آر ایس ایس کو گالیاں دیں۔

RSS controversy: پٹنہ (پی ٹی آئی) بی جے پی نے اتوارکے دن پٹنہ میں کانگریس قائد کنہیا کمار کے خلاف شکایت درج کرائی کہ اُنہوں نے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں مبینہ طورپر وزیر اعظم نریندرمودی اور آر ایس ایس کو گالیاں دیں۔

بہار میں بی جے پی کے میڈیا انچارج دانش اقبال کی قیادت میں ایک وفد کوتوالی پولیس اسٹیشن گیا اور اُس نے شکایت درج کرائی۔

دانش اقبال نے پولیس سے گزارش کی کہ کنہیا کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

اُنہوں نے کہاکہ تکڑے تکڑے گینگ والے کنہیا کمار نے 11 اپریل کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی، آر ایس ایس اور اُس کی آئیڈیالوجی کو کوسا۔ انٹرویو میں اُنہوں نے جو زبان استعمال کی وہ انتہائی قابل اعتراض اور ناقابل قبول ہے۔

ہم نے اُن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور ہمیں پورا اعتماد ہے کہ پولیس مناسب کارروائی کرے گی۔