حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل کی دفاعی فورسس (آئی ڈی ایف) اور اسرائیل کی سیکوریٹی ایجنسی (آئی ایس اے) شین بٹ نے آج مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ روحی مشتہی کو تین ماہ قبل مشترکہ کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

تل ابیب: (آئی اے این ایس) اسرائیل کی دفاعی فورسس (آئی ڈی ایف) اور اسرائیل کی سیکوریٹی ایجنسی (آئی ایس اے) شین بٹ نے آج مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ روحی مشتہی کو تین ماہ قبل مشترکہ کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔
آئی ڈی ایف کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ حماس حکومت کے صدر جوکہ حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ مشتہی کے ساتھ سمیع السراج جوکہ سیکوریٹی کا قلمدان رکھتے تھے، انہیں بھی حملہ میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
اسرائیل کی فورسس اور سیکوریٹی ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں حملوں کے دوران تین ماہ قبل ہی ان کو ہلاک کردیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ انٹلیجنس کی رپورٹ کے بعد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے جو کہ شمالی غزہ پٹی میں روپوش ہوگئے تھے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق روحی مشتہی جوکہ حماس کے ایک انتہائی سینئر سرگرم کارکن تھے۔ ان کے فیصلوں پر عمل کیا جاتا تھا۔بتایا ہے کہ لڑائی اور حملوں سے متعلق وہ فیصلے کیا کرتے تھے۔
مشتہی نے یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس جنرل سیکوریٹی میکانزم کی تشکیل عمل میں آئی تھی۔ غزہ پٹی میں حماس سیاسی بیورو میں وہ انتہائی تجربہ کار شخصیت سمجھے جاتے تھے۔
وہ اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں پیش پیش رہا کرتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ السنوارکے قریبی ساتھی تھے اور کئی اسوسی ایشنوں سے ان کا غریبی تعلق تھا۔
Photo Source: Amanda340300021