جرائم و حادثات

بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، پانچ افراد کی موت

بارہ بنکی: اتر پردیش میں بارہ بنکی ضلع کے دیوا علاقے میں ایک ٹرک کی ٹکر سے وین میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

بارہ بنکی: اتر پردیش میں بارہ بنکی ضلع کے دیوا علاقے میں ایک ٹرک کی ٹکر سے وین میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)

پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ ہردوئی ضلع کے اترولی تھانہ علاقے کے پشپیندر گوتم کل رات بارہ بنکی ضلع کے دیوا تھانے کے گڈیا گاؤں آئے تھے۔

کچھ لوگ بارات میں شرکت کے بعد ماروتی وین سے گھر لوٹ رہے تھے کہ سہرا پل کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں وین میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا جہاں ڈاکٹروں نے بیجناتھ کو مردہ قرار دے دیا جب کہ زخمیوں کو لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اسپتال میں علاج کے دوران چندر پربھا، ستیندرا، آرادھیا اور کملیش کی موت ہوگئی۔

تینوں زخمی لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w