تلنگانہ

روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر

روحی نبیلہ کو ہائی کورٹ کا اے جی پی مقرر کیا گیاہے۔جو ورنگل کے لیے ایک اعزاز ہے۔ جمعرات کو، حکومت نے اس سلسلہ میں احکام جاری کئے۔ ہنمکنڈہ ضلع مستقر کی روحی نبیلہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر کے طور پر مقرر کیا گیاہے۔

ورنگل: روحی نبیلہ کو ہائی کورٹ کا اے جی پی مقرر کیا گیاہے۔جو ورنگل کے لیے ایک اعزاز ہے۔ جمعرات کو، حکومت نے اس سلسلہ میں احکام جاری کئے۔ ہنمکنڈہ ضلع مستقر کی روحی نبیلہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر کے طور پر مقرر کیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری

بچپن سے ہی قانونی پیشہ کے بارے میں پرجوش روحی نے ہنمکنڈہ میں انٹر تک تعلیم حاصل کی اور عثمانیہ یونیورسٹی کالج سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم پاس کیا۔ ان کے والد محمودورنگل ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکیل اور سرکاری وکیل کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

روحی نے 2016 میں تلنگانہ بار کونسل میں اپنا نام درج کرایا اور سب سے پہلے ورنگل کورٹ میں بطور وکیل کام کیا اور اعلیٰ مقاصد تک پہنچنے کے لیے تلنگانہ ہائی کورٹ میں اپنی پریکٹس شروع کی۔

روحی کے نظم و ضبط اور کام کرنے کے انداز کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے انہیں اے جی پی مقرر کیا۔ سابق کیسمودرم مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین گنتا سنجیوا ریڈی، کانگریس قائدین سوراپنی ناگیشور راؤ، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور آنند موہن ورنگل نے روحی نبیلہ کے بطور اے جی پی تقررپرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

بار اسوسی ایشن کے صدر جیون گوڑ، ہنمکنڈہ بار ایسوسی ایشن کے قائدین جنگا سواپنا، رمادیوی، ایڈوکیٹ سینی نریندر، رحمن، اندالو، رادھیکا شرما، شریش، پرسمیتا سائکیا، مکرم خان، وینپوجا پروشراج اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی۔

a3w
a3w