سوشیل میڈیاکھیل

خاتون کرکٹر ڈینی وائٹ نے خاتون فٹبال منیجر سےمنگنی کرلی

انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی وائٹ نے خواتین فٹبال کی منیجر جارجی ہوج سے منگنی کرلی ہے۔ انہوں نے اپنی منگنی کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

کیپ ٹاؤن: انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی وائٹ نے خواتین فٹبال کی منیجر جارجی ہوج سے منگنی کرلی ہے۔ انہوں نے اپنی منگنی کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

متعلقہ خبریں
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا

وائٹ طویل عرصہ سے انگلینڈ کیلئے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھیں۔

وائٹ نے2 مارچ کو جارجی سے منگنی کے بعد رات9بجے کے قریب تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو کس کر رہی ہیں۔

تصویر میں جارجی کو وہ انگوٹھی دکھاتے ہوئے دیکھا گیا جو انہوں نے اپنی انگلی میں پہنی ہوئی تھی۔ تصویر کے ساتھ وائٹ نے کیپشن میں لکھا، مائن فورایور یعنی ہمیشہ کیلئے میری۔ جارجی سی اے اے اسپورٹس اسوسی ایشن میں خواتین کی فٹبال ٹیم کی ہیڈ منیجر ہیں۔

خواتین کی فٹبال ٹیم کے بندوبست کے ساتھ ساتھ وہ ٹیم کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا بھی خیال رکھتی ہیں۔

وائٹ نے کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ سے اپنی منگنی کی تصویر پوسٹ کی۔ یعنی وہ اس وقت جنوبی افریقہ میں ہیں جہاں انہوں نے ماضی میں خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ کھیلا تھا۔