جنوبی بھارت

کیرالا میں عیدالفطر 22 اپریل کو منائی جائے گی

علماء نے کہا ہے کہ کیرالا میں عیدالفطر 22 اپریل کو منائی جائے گی کیونکہ ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

ترواننتاپورم: علماء نے کہا ہے کہ کیرالا میں عیدالفطر 22 اپریل کو منائی جائے گی کیونکہ ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ریاستی صدر سید صادق علی شہاب تھنگل سمیت مختلف علماء نے کہا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اسی لئے عید ہفتہ کے روز منائی جائے گی۔

اسی دوران حکومت کیرالا نے 22 اپریل کو عید کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کلینڈر کے مطابق عید جمعہ 21 اپریل کو منائی جانے والی تھی۔ قبل ازیں دن میں گورنر کیرالا عارف محمد خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو نماز عیدالفطر کی مبارکباد دی تھی۔