بین الاقوامی

روس ایران۔عرب، امریکہ۔ایران کے درمیان بات چیت میں مدد کرنے کو تیار۔علیمووف

انہوں نے اخبار ازویستیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "ہم امریکہ اور ایران کے ساتھ ساتھ ایران اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات کے پرامن حل میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں ایران اور عرب ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں خوشی ہوگی، لیکن ہم اپنی خدمات کسی پر مسلط نہیں کرنا چاہتے۔"

ماسکو:روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران، نیز ایران اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات کے پرامن حل اور مذاکرات میں تعاون کے لیے تیار ہے، تاہم وہ اپنی جانب سے کوئی کردار مسلط نہیں کرنا چاہتا۔


یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر علیموف نے کہی۔


انہوں نے اخبار ازویستیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "ہم امریکہ اور ایران کے ساتھ ساتھ ایران اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات کے پرامن حل میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں ایران اور عرب ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں خوشی ہوگی، لیکن ہم اپنی خدمات کسی پر مسلط نہیں کرنا چاہتے۔”


انہوں نے بتایا کہ روس اسلام آباد، ریاض اور انقرہ سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔


علیموف نے کہا، "ہمیں معلوم ہے کہ فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔”