یوروپ

روس یوکرین جنگ میں روس کی فتح ہوگی، ایلون مسک کی پیشین گوئی

ایلون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں جاری اپنی فوجی مہم میں غالب آنے کے لئے اچھی پوزیشن پر ہے کیونکہ اس کی افرادی قوت اور زمینی رابطہ اس کو سبقت دلاتا ہے۔

سان فرانسسکو: عالمی بزنس ٹائیکون اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے روس یوکرین میں جاری جنگ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اس میں روس کی فتح کی پیشین گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
روس کی مدد کے خلاف چین کو انتباہ
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

ایلون مسک جو گزشتہ سال ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد سے کسی نہ کسی حوالے سے مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور حالیہ دنوں میں انسٹاگرام ایپ تھریڈز سے مسابقت اور قانونی جنگ کے حوالے سے خبریں بھی زیر گردش ہیں، ایسے میں انہوں نے عالمی سیاست پر اظہار خیال کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

ایلون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں جاری اپنی فوجی مہم میں غالب آنے کے لئے اچھی پوزیشن پر ہے کیونکہ اس کی افرادی قوت اور زمینی رابطہ اس کو سبقت دلاتا ہے۔

مسک نے اس حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں یوکرین اور اس کے اتحادی ممالک روس سے زمین کا ایک ٹکڑا بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور روس یوکرین سے تقریباً 4:1 پوائنٹس سے آگے ہے۔ اگر روس یوکرین جنگ میں جانی نقصان برابر ہو بھی جائے تب بھی روس یہ جنگ جیت لے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کی کارروائی بھاری جانی نقصان کے ساتھ ناکام ہو جاتی ہے تو روسی جوابی حملہ کرکے بہت زیادہ یوکرینی علاقے پر قبضہ کر لے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کی مسلح افواج کا حجم 20 لاکھ سے زیادہ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

a3w
a3w