ایشیاء

روسی صدر پوٹن اہم دورہ پر چین پہنچ گئے

روسی صدر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ پوتن یہ اہم دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب دونوں ممالک باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

بیجنگ: روس کے صدر ولادیمر پوتن دو روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوتن آج کا دن بیجنگ میں گزاریں گے جس میں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی اور کئی سمجھوتوں اور دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
صدر چین شی جنپنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام

روسی صدر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ پوتن یہ اہم دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب دونوں ممالک باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

پوٹن کل ہاربن علاقے کا دورہ بھی کریں گے، واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے دوبارہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔