امریکہ و کینیڈا

ایک اور مریضہ میں خنزیر کے گردے کی کامیاب پیوند کاری

نیوجرسی کی 54 سالہ خاتون لیزا پسانو میں خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک 62 سالہ مریض رچرڈ ’رک‘ سلیمون کی بھی گردوں کی پیوند کاری کی گئی تھی جو دو ماہ زندہ رہا۔

نیوجرسی : امریکہ میں ایک بار پھر ایک مریضہ کے جسم میں جانور کے گردے کی کامیاب پیونکاری کردی گئی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کی حالت بتدریج بہترہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کیمس میں کمسن، کے گودے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کی 54 سالہ خاتون لیزا پسانو میں خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک 62 سالہ مریض رچرڈ ’رک‘ سلیمون کی بھی گردوں کی پیوند کاری کی گئی تھی جو دو ماہ زندہ رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی ہسپتال میں ماہرین نے مریضہ کے گردے کا ٹرانسپلانٹ اس کی تشویشناک طبی صورتحال کے بعد اس وقت کیا جب ڈائلاسز کرنا بھی مفید نہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق مریضہ گردے اور دل کی بیماریوں کا شکار تھی،اس کے گردے بھی ناکارہ ہوچکے تھے اور اس کے دل نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ماہرین نے جینیاتی طور پر ترمیم شدہ خنزیر کے گردے کی کامیاب پیوند کاری کی۔

آپریشن کے دوران ماہرین نے مریضہ کو مصنوعی دل کے سہارے زندہ رکھ کر گردہ ٹرانسپلانٹ کیا اور اسے مصنوعی دل کے سہارے رکھا گیا۔

یاد رہے کہ مریضہ میں خنزیر کے گردے کے ٹرانسپلانٹ کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ گزشتہ دنوں میں امریکا میں خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کروانے والے ایک شخص کی دو ماہ بعد ہی موت ہوگئی تھی۔

a3w
a3w