شمالی بھارت

دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ

بہار میں دربھنگہ ضلع کے کیوٹی بلاک کے گرام پنچایت راج کوٹھیا کی مکھیا کو ہندوستانی شہری نہ ہونے کے الزام میں ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

دربھنگہ (یو این آئی) بہار میں دربھنگہ ضلع کے کیوٹی بلاک کے گرام پنچایت راج کوٹھیا کی مکھیا کو ہندوستانی شہری نہ ہونے کے الزام میں ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ راجیو روشن نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن، بہار، پٹنہ کے اسپیشل ڈیوٹی آفیسر کے ذریعہ 23 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ میمورنڈم نمبر -3922 کے ذریعہ کیس نمبر 18/2024 جتیندر پرساد بمقابلہ صبا پروین عرف صبا خاتون کیس میں 23.10.2024 کو ریاستی الیکشن کمشنر کے حکم کی کاپی موصول ہوئی ہے۔

پاس کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صبا پروین عرف صباخاتون مکھیا کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ پرہندوستانی شہری نہیں تھیں۔ جو کہ غیر متنازعہ دستاویزی شواہد اور ان کے اعترافی بیان سے ثابت ہو چکا ہے۔

اس طرح پنچایت راج ایکٹ 2005 کی دفعہ 136 (1) (اے) کے تحت نااہل ہونے کے باوجود حقائق کو چھپاتے ہوئے، جھوٹے حلف نامے کی بنیاد پر ان کے ذریعہ انتخابات میں حصہ لیا گیا اور دربھنگہ ضلع راج کے کیوٹی بلاک کے گرام پنچایت راج کوٹھیا سے مکھیہ کے عہدے پر جیت حاصل کرلی گئی، جو غیر قانونی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دربھنگہ ضلع کے کمٹول تھانہ علاقہ کے کوٹھیا گاؤں کے رہنے والے جتیندر پرساد نے کوٹھیا پنچایت کی اس وقت کی مکھیہ صبا پروین عرف صبا خاتون کے خلاف بہار پنچایت راج ایکٹ 2006 کی دفعہ – 135اور 136 (2) کے تحت نیپالی شہریت کے دعویٰ کی بنیاد پر پنچایت راج کوٹھیا کے مکھیہ عہدے سے ہٹانے کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔