حیدرآباد

ساجد معراج کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

انہوں نے یہ مقالہ پروفیسر ڈاکٹر جی ونود کمار کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ڈاکٹر ساجد معراج ضلع نرمل سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے اسکالر ہیں۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولر ایگزامنیشنس، کانفیڈنشیل کے پریس نوٹ کے مطابق، جناب ساجد معراج، ریسرچ اسکالر، شعبۂ قانون جامعہ عثمانیہ کو ان کے مقالے کی کامیاب تکمیل پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان "عدالتی تشریح کے ذریعے بھارتی آئین کا ارتقا: یک ناقدانہ مطالعہ” تھا۔

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

انہوں نے یہ مقالہ پروفیسر ڈاکٹر جی ونود کمار کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ڈاکٹر ساجد معراج ضلع نرمل سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے اسکالر ہیں۔

ڈاکٹر ساجد معراج فی الحال منڈل پریشد پرائمری اردو میڈیم اسکول، گاجل پیٹ، نرمل میں بطور سیکنڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی) خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں والدین، ساتھی اسکالروں، اساتذہ اور صحافیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

a3w
a3w