دہلی

سلمان خان کو بشنوئی سماج سے معافی مانگ لینی چاہئے: راکیش ٹکیت

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکی کی خبروں کے بیچ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) قائد راکیش ٹکیت نے اتوار کے دن کہا کہ اداکار کو بشنوئی سماج سے معافی مانگ لینی چاہئے۔

پریاگ راج(یوپی) (پی ٹی آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکی کی خبروں کے بیچ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) قائد راکیش ٹکیت نے اتوار کے دن کہا کہ اداکار کو بشنوئی سماج سے معافی مانگ لینی چاہئے، کیونکہ اگر کوئی جھگڑا معافی مانگنے سے ختم ہوجاتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔

متعلقہ خبریں
سماج وادی پارٹی قائد سوامی پرساد موریہ معافی مانگیں: علماء
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
راکیش ٹکیت، یاترا میں حصہ نہیں لیں گے
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر

ٹکیت کسانوں کی مہاپنچایت میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے جیل میں بند لارنس بشنوئی کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ کسان قائد نے کہا کہ اگر کوئی جھگڑا بشنوئی برادری سے معافی مانگ لینے سے ختم ہوجاتا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟۔

دانستہ یا غیردانستہ طور پر کوئی غلطی ہوئی ہے تو معافی مانگنے میں سلمان کا کیا جاتا ہے؟۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کو مفت برقی دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت ِ اترپردیش نے کھیتوں میں میٹر لگانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میٹر لگانا ہی ہے تو بی جے پی کو 2027ء کے یو پی اسمبلی الیکشن کے منشور میں اس کا ذکر کردینا چاہئے۔

دھان کی قیمت پر انہوں نے کہا کہ جونپور، مرزا پور اور بلیا میں 1200 روپے فی کنٹل دھان خریدا جارہا ہے۔ مکئی کا بھی یہی معاملہ ہے۔ بہار میں کسانوں نے کم دام پر فصل بیچ کر ایک لاکھ کروڑ روپیوں کا نقصان اٹھایا۔ ساری ریاستوں میں یہی صورتحال ہے۔

لوگوں کو بندھوا مزدور بنانے کی بہت بڑی سازش حکومت کی طرف سے ہورہی ہے۔ حکومت ملک کو ورکرس کا ملک بنانا چاہتی ہے کیونکہ صنعتوں میں ورکرس کی شدید غلط ہے۔ اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ٹکیت نے دعویٰ کیا کہ اس کے تحت بھرتی ہونے والے سیکوریٹی گارڈس بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص بزنس گروپ کو 25ہزار سیکوریٹی گارڈس کی ضرورت ہے۔