شمالی بھارت

سنبھل مسجد سروے رپورٹ 2 جنوری کو داخل کردی جائے گی

۔ سپریم کورٹ نے تحت کی عدالت پر پابندی عائد کررکھی ہے کہ وہ 6 جنوری تک کوئی کارروائی نہ کرے لہٰذا سروے رپورٹ کو 6 جنوری سے قبل داخل کردیا جائے گا۔

سنبھل (یوپی): شاہی جامع مسجد کی سروے رپورٹ لگ بھگ مکمل ہے اور جنوری 2025 میں عدالت میں داخل کردی جائے گی۔ عدالت کی طرف سے مقرر کمشنر نے حال میں یہ بات کہی۔ وکیل رمیش سنگھ راگھو نے جنہیں اس معاملہ میں کورٹ کمشنر بنایا گیا23 دسمبر کو کہا کہ رپورٹ 2 جنوری یا 3 جنوری کو داخل ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم ایس آر آئی اسکیم کے تحت سرکاری اسکولوں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر زور، کلکٹر ڈاکٹر ستیہ سارادا کی ہدایت
سنبھل جامع مسجد تنازعہ 28 اپریل کو سماعت
عرب ممالک میں بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ: سروے رپورٹ

انہوں نے میڈیا سے کہا کہ شاہی جامع مسجد کی سروے رپورٹ قطعی مرحلہ میں ہے۔ 2 جنوری یا 3 جنوری کو اسے داخل کردیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے تحت کی عدالت پر پابندی عائد کررکھی ہے کہ وہ 6 جنوری تک کوئی کارروائی نہ کرے لہٰذا سروے رپورٹ کو 6 جنوری سے قبل داخل کردیا جائے گا۔