تلنگانہ

واہن پوجا کیلئے ہیلی کاپٹر کو یادادری مندر لے جایا گیا

تین خصوصی پجاریوں نے ہیلی کاپٹر کے سامنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے افراد خاندان کی رہنمائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ5.7 ملین ڈالر میں یہ ہیلی کاپٹر خریدا گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کے واہن پوجا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

حیدرآباد: اکثریہ دیکھنے میں آتا ہے کہ واہن پوجا کیلئے عوام اپنی نئی دو اور چار پہیوں والی گاڑیوں کو مندر لیجاتے ہیں اور جہاں ان گاڑیوں کی پوجا کی جاتی ہے مگر تلنگانہ کے ایک بڑے تاجر نے جنہوں نے نیا ہیلی کاپٹر خریدا ہے، نے پوجا کیلئے اس ہیلی کاپٹر کومندر لے گئے۔

 پر تیما گروپ کے مالک بوئن پلی سرینواس راؤ، افراد خاندان کے ساتھ اس ہیلی کاپٹر (ایر بس ACH-135) کے ذریعہ بھونگیر کی لکشمی سوامی نرسمہا مندر پہنچے تاکہ اس فضائی گاری کی خصوصی پوجا کرائی جاسکے۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1603261742288490496

 تین خصوصی پجاریوں نے ہیلی کاپٹر کے سامنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے افراد خاندان کی رہنمائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ5.7 ملین ڈالر میں یہ ہیلی کاپٹر خریدا گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کے واہن پوجا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

مہاراشٹرا کے سابق گورنر ودیا ساگر راؤ جو سرینواس راؤ کے رشتہ دار ہیں، بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مندر کے اطراف چکر لگائے پرتیما گروپ، انفراسٹرکچر، برقی، مینوفیکچرنگ، ٹیلی کام سیکٹرس اہم خدمات فراہم کرتا ہے۔پرتیما گروپ کو ایک میڈیکل کالج اور چیف آف ہاسپٹلس کا بھی مالک ہے۔