جرائم و حادثات

اے پی میں سڑک حادثہ۔تین افراد ہلاک، 6شدید زخمی

آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اوردیگر6افرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اوردیگر6افرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
عرس جہانگیر پیراںؒ کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ، صلاح الدین نیرؔ،جلال عارف، قاضی فاروق ؔعارفی،سردار سلیم ؔ،طیبؔ پاشاہ نے سماں باندھ دیا
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
سائنسی انکشافات کی روشنی میں قرآن ایک زندہ معجزہ،  الانصار فاؤنڈیشن کی جامع مسجد خواجہ گلشن میں اہم علمی محفل

یہ حادثہ ضلع کے اگالی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب سمنٹ کے لوڈ سے جارہی لاری کو ٹاٹاایس گاڑی نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں شدید طورپرزخمی افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کئے اور زخمیوں کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

مہلوکین کی شناخت کنتپا، اماں جکا، رنگپا کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔