سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے ایک پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیاگیا تھاکہ انہیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں کھیلنے پر شک ہے۔

لکھنو: ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے ایک پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیاگیا تھاکہ انہیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں کھیلنے پر شک ہے۔
سمیع ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے میدان سے باہر ہیں۔ ونڈے ورلڈکپ 2023 میں اپنی یادگار کارکردگی کے بعد سمیع نے اپنی چوٹ کی سرجری کروائی اور اس کے بعد سے وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔
اسٹار فاسٹ بولر کی رواں سال نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے قومی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سمیع نے دوبارہ بولنگ شروع کردی ہے اور وہ جلد ہی پروفیشنل کرکٹ میں واپسی کا ارادہ کررہے تھے لیکن ان کے گھٹنے کی تکلیف ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم چوٹ کا اندازہ لگارہی ہے لیکن اس میں کافی وقت لگ سکتاہے۔ یہ این سی اے میڈیکل ٹیم کیلئے ایک جھٹکا ہے۔ وہ ایک سال سے ان پر کام کررہے ہیں۔ ان کے پاس کام کا بوجھ مینجمنٹ کا بہترین نظام ہے۔ طبی ٹیم ان کو جلد ٹھیک کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔
تاہم سمیع نے اب ان خبروں کی تردید کی ہے۔ محمد سمیع نے ایکس پر لکھاکہ ایسی بے بنیاد افواہیں کیوں؟ میں سخت محنت کررہا ہوں اور صحت یاب ہونے کی پوری کوشش کررہا ہوں۔
Photo Source: @mufaddal_vohra