کرناٹک

ٹیک آف کے فوری بعد ایئر انڈیا ایکسپریس طیارہ کے انجن میں آگ لگ گئی (ویڈیووائرل)

تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہ طیارہ بنگلورو سے کوچی جا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد عملے کے ارکان نے اے ٹی سی کو انجن میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔

نئی دہلی: ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے نے ہفتے کی رات ٹیک آف کے فوراً بعد ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد بنگلورو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہ طیارہ بنگلورو سے کوچی جا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد عملے کے ارکان نے اے ٹی سی کو انجن میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
فرضی ہوائی ٹکٹ کا استعمال، ایرپورٹ پر خاتون گرفتار

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک ترجمان نے کہا، "جیسے ہی بنگلورو-کوچی فلائٹ نے ٹیک آف کیا، دائیں انجن سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے، اس کے بعد طیارے کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اور جہاز ہفتے کی رات بنگلورو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔ گراؤنڈ سروسز نے بھی آگ لگنے کی اطلاع دی اور طیارے کو خالی کرالیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایئر لائنز مسافروں کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے ساتھ مل کر واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

a3w
a3w